عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار 800 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: پشاور: پسند کی شادی کا تنازع، ایک ہی گھر میں خاتون سمیت دو افراد قتل

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 830 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے ہو گئی۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے اور فی اونس سونا 68 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 480 ڈالر پر آ گیا ہے۔