علی افضل
ضلع کرم کے علاقے وسطی کرم میں شدت پسندوں کے دو گروہوں کے درمیان مسلح جھڑپ میں 18 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں مناتو کے علاقے کامران کلے سے برآمد ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: شہد کے عالمی دن پر شہد صنعت کے لیے خطرے کی گھنٹی: افغان مگس بانوں کی بے دخلی کے اثرات کیا ہوں گے؟
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ وسطی کرم کے علاقے مناتو کامران کلے میں پیش آیا، جہاں شدت پسند کمانڈر کاظم اور کمانڈر ممتاز امتی کے گروہوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر ممتاز امتی بھی مارا گیا۔

مقامی قبائل نے لاشیں تحویل میں لے کر تدفین کا عمل شروع کر دیا ہے۔ وسطی کرم میں مختلف شدت پسند گروہوں کی موجودگی بتائی جاتی ہے، جہاں ماضی میں بھی سیکیورٹی فورسز متعدد کارروائیاں کر چکی ہیں، جن کے دوران سینکڑوں شدت پسند ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ کیے جا چکے ہیں۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
