مردان کی تحصیل تخت بھائی کے علاقے ہاتھیان سے تعلق رکھنے والا نوجوان مجاہد خان صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال میں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا، جس کے باعث اہل خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق مجاہد خان عیدالاضحیٰ کے لیے قربانی کے جانور خریدنے کی غرض سے ساہیوال کی مویشی منڈی گیا تھا۔ ان کے پاس تقریباً 20 لاکھ روپے نقد موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیے: سی این جی اور گندم بحران پر گورنر اور وزیراعلیٰ کے درمیان اہم مشاورت
گھر والوں کا کہنا ہے کہ پانچ روز گزرنے کے باوجود مجاہد خان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا، جبکہ ان کا موبائل فون بھی مسلسل بند جا رہا ہے۔

رشتہ داروں کے مطابق واقعے کی اطلاع متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درج کرا دی گئی ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے اب تک کوئی مؤثر پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مجاہد خان کو کسی ناخوشگوار واقعے کا سامنا ہو سکتا ہے۔
لواحقین نے پنجاب حکومت، وفاقی وزیر داخلہ اور خیبر پختونخوا حکومت سے فوری نوٹس لینے اور مجاہد خان کی جلد بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
