خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 4 نئے مشیروں اور 8 معاونینِ خصوصی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

 

محکمہ انتظامیہ (کابینہ ونگ) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر ان تقرریوں کی منظوری دے دی، جس کے بعد احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہو گئے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیے: بنوں: فتح خیل چوکی حملے میں ملوث دہشتگرد سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

 

نوٹیفکیشن کے مطابق پیر مصور خان، لیاقت علی خان، ہمایوں خان اور میاں محمد عمر کو وزیراعلیٰ کے مشیر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ طارق سعید، محمد عثمان، طفیل انجم، افتخار اللہ جان، سمیع اللہ خان، ملک عادل اقبال، محمد خورشید اور محمد اسرار کو معاونینِ خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔

 

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی تقرریوں کا مقصد صوبائی انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانا اور مختلف شعبوں میں حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، جبکہ تمام مقرر کردہ افراد جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔