ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کی خصوصی ہدایات پر بنوں پولیس کی دہشتگردوں کے خلاف  کارروائیاں جاری ہیں۔

 

 چوکی فتح خیل واقعے کے بعد مختلف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: سولرائزیشن ٹینڈرز میں بے ضابطگیاں، 11 ٹی ایم ایز کے ٹھیکے منسوخ

 

پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں زرگل گروپ کا اہم ٹارگٹ کلر حیات اللہ، چوکی فتح خیل حملے میں ملوث اسد یار اور نعمت اللہ، اہم کمانڈر منصور، جبکہ ایک نامعلوم دہشتگرد بھی شامل ہے۔

 

بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور شہریوں پر حملوں سمیت مختلف دہشتگرد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ ڈی آئی جی بنوں کی نگرانی میں خصوصی ٹیموں نے جدید انٹیلیجنس اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کامیاب کارروائیاں انجام دیں۔

 

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے ضلع میں کوئی جگہ نہیں، جبکہ علاقے میں امن کے مکمل قیام تک آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔