ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بنوں: بیٹے اور بھائی سے لاتعلقی کے مزید دو اعلانات، وجہ کیا ہے؟
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں سونا 6 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4539 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔
