نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر “یاجوج ماجوج ملا” کے نام سے اکاؤنٹ چلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیے: خیبر: کن علاقوں میں صحت مراکز بند پڑے ہیں اور مریض علاج کے لیے کہاں جا رہے ہیں؟
حکام کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت ابرار حسین کے نام سے ہوئی ہے جو پاراچنار کا رہائشی ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ کرم میں فرقہ وارانہ اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے میں ملوث تھا۔
ترجمان کے مطابق کارروائی پشاور میں عمل میں لائی گئی، جہاں ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک اور ممکنہ روابط کا بھی پتہ چلایا جا سکے۔
