خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج اور ہفتہ کے روز موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے اور بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سونا خریدنے والوں کے لیے خوشخبری، قیمتوں میں بڑی کمی
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، سوات، شانگلہ، دیر اپر و لوئر، بونیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، تورغر، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، اورکزئی، کرم، ٹانک، ڈی آئی خان اور وزیرستان کے اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اس دوران میدانی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
ہفتہ کے روز بھی صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ چترال، سوات، شانگلہ، دیر اپر و لوئر، بونیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، تورغر، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، اورکزئی، کرم اور وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہا، تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، چترال، کرم اور ڈی آئی خان کے چند علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔
