ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 15 ہزار 500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 76 ہزار 862 روپے پر آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: شہید مولانا ادریس قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 13 ہزار 289 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 832 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 155 ڈالر سستا ہو کر 4545 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔
