سیاستدانوں اور اہم سرکاری شخصیات کو ملنے والے تحائف کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔
کابینہ ڈویژن نے جنوری سے مارچ 2026 کی توشہ خانہ رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ، چیئرمین نیب اور کئی وفاقی وزراء کو قیمتی تحائف موصول ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور: ہسپتال میں فائرنگ، ڈاکٹر پر حملے کی خبروں کی اصل کہانی کیا ہے؟
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام شخصیات نے ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے، تاہم فہرست میں تحائف دینے والوں کے نام شامل نہیں کیے گئے۔
توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
