پشاور کے علاقے فقیرآباد میں 18 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ شاہ نواز ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں 18 سالہ حمزہ کو اس کی والدہ موبائل فون پر ایک لڑکی سے باتیں کرنے سے منع کر رہی تھیں۔ اسی بات پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا حکومت کا گورنمنٹ پرائمری سکولوں سے متعلق اہم فیصلہ
پولیس کا کہنا ہے کہ تلخ کلامی کے دوران نوجوان نے مبینہ طور پر خود پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے موقع سے پستول تحویل میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پشاور کے علاقے تہکال کینال ٹاؤن میں ایک لڑکی نے والدہ کی جانب سے موبائل فون کے استعمال سے منع کرنے پر مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔
