پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

 

تاہم چترال، دیر (اپر و لوئر)، باجوڑ، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، صوابی، خیبر، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، اورکزئی اور کرم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: پشاور: آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

 

جمعرات کے روز بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

 

تاہم دوپہر کے بعد اور شام کے وقت چترال، دیر (اپر و لوئر)، باجوڑ، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی اور کرم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 

پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہا، تاہم کوہستان، سوات، چترال، باجوڑ اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔