پشاور میں ایک ہی دن کے دوران آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد شہریوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔
آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مکس آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا ہے۔ پہلے یہ تھیلا 2300 روپے میں فروخت ہو رہا تھا، جو اب 2600 روپے کا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: باجوڑ: ماربل صنعت سے وابستہ مزدور آج بھی بنیادی حقوق سے محروم کیوں ہیں؟
اسی طرح فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں بھی 200 روپے اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ 2700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پنجاب سے گندم کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں آٹے کی کمی پیدا ہو رہی ہے، جس کے باعث قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال یہی رہی تو آنے والے دنوں میں آٹا مزید مہنگا ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب شہریوں نے آٹے کی اچانک مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
