محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کے تحت پرسنلائزڈ مارکس (چوائس نمبر پلیٹس) کی نیلامی 18 مئی کو نشتر ہال پشاور میں ہوگی، جبکہ خواہشمند شہری 16 مئی دوپہر 12 بجے تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔
نیلامی میں متعدد منفرد اور نمایاں نمبر پلیٹس شامل ہیں جن میں سیٹھی 1، چوہدری 1، کورمنگ 1، خان قلعہ 1، خان قلعہ 5، بوتر 1، ویرا 1، پار ہوتی 1، پار ہوتی 5، عبدل خیل 1، ملک 1 اور بلوچ 1 شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ٹانک 1، چترال 1، باچہ 1، پیر 1، شبقدر 1، چارسدہ 1، عیسیٰ خیل 1، صافی 1، بیٹنی 1، مغل 1، اتمان خیل 1، ہشتنگر 1، اچکزئی 1، احمدزئی 1، بنگش 1، طوری 1، سردار 1 اور شیرانی 1 بھی نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری، سولر پینلز اچانک سستے ہوگئے
مزید برآں چغتائی 1، لودھی 1، قلندر 1، پوپلزئی 1، سورانی 1، مندنڑ 1، طورو 1، کنڈی 1، تنولی 1، خدوخیل 1 اور یاراخیل 1 بھی نیلامی میں شامل ہیں۔
وزیر ایکسائز سید فخرِ جہاں نے کہا ہے کہ پرسنلائزڈ مارکس کی نیلامی شہریوں کے لیے منفرد نمبر پلیٹس حاصل کرنے کا اہم موقع ہے، جبکہ اس منصوبے سے شہری سہولت کے ساتھ سرکاری آمدن میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کے ویژن اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں عوام دوست اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، اور محکمہ ایکسائز عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
