پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں "احساس ریڑھی بان روزگار تحفظ بل 2025" پیش کر دیا گیا، جس کا مقصد صوبہ بھر کے ریڑھی بانوں کو قانونی تحفظ اور فلاحی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
مجوزہ بل کے مطابق صوبے بھر میں ریڑھی بانوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی جبکہ رجسٹرڈ ریڑھی بانوں کے خلاف بغیر نوٹس کارروائی نہیں کی جا سکے گی۔
یہ بھی پڑھیے: کیا آپ جانتے ہیں کہ سوات کے قدیم حکمران راجہ گیرا کون تھے اور آج ان کی نسل کس کس علاقے میں آباد ہے؟
بل میں ریڑھی بانوں کے لیے محفوظ وینڈنگ زونز قائم کرنے، مائیکرو فنانس اور انشورنس سہولیات فراہم کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔
مجوزہ قانون کے تحت جاری کیا جانے والا "اسٹریٹ وینڈنگ سرٹیفکیٹ" ریڑھی بانوں کے لیے قانونی تحفظ کی ضمانت ہوگا جبکہ تحصیل وینڈنگ کمیٹیوں میں ریڑھی بانوں کی نمائندگی بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی نے بل مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
