ٹانک میں ڈی آئی خان روڈ پر صفدر گاؤں کے قریب تھانہ شہید مرید اکبر کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ لگا کر ریسکیو 1122 کے تین اہلکاروں کو اغوا کر لیا۔ 

 

پولیس ذرائع کے مطابق مغویوں میں سینئر انچارج وقاص عالم، کلرک مدثر اور ڈرائیور افتخار شامل ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر جعلی اساتذہ کی بھرتیوں کا انکشاف

 

ذرائع کے مطابق اغوا کار اہلکاروں کو ان کی نجی کلٹس گاڑی سمیت اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔