ہنگو کے علاقے دروڑی بانڈہ میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران مارٹر گولہ آبادی پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا کہ اسی دوران عسکریت پسندوں کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے قریبی رہائشی علاقے میں آ گرے۔
یہ بھی پڑھیے: سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ، نئی قیمت کتنی ہوگئی؟
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
