سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: مدرسہ حقانیہ اور مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملے سے متعلق اہم پیش رفت

 

اسی طرح 10 گرام سونا 6 ہزار 687 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس قیمت میں 78 ڈالر اضافہ ہوا اور ریٹ 4,744 ڈالر تک پہنچ گیا۔