باجوڑ اور افغان صوبہ کنڑ کے مشران کے درمیان پاک افغان بارڈر ناواپاس پر منعقد ہونے والے تاریخی امن جرگے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مکمل جنگ بندی کا اہم اعلان کر دیا گیا۔
جرگے میں طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کے مطابق باجوڑ اور مہمند کی جانب سے کنڑ کی طرف کسی بھی قسم کی فائرنگ نہیں کی جائے گی، جبکہ افغان صوبہ کنڑ کی جانب سے بھی کوئی فائر نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے امن معاہدے کا باقاعدہ متن بھی جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، گھر بیٹھے درخواست دینے کی سہولت متعارف کر دی گئی
باجوڑ کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی لعلی شاہ پختون یار نے جرگے کی قیادت کی، جبکہ افغانستان کی جانب سے کنڑ کے قبائلی عمائدین نے بھرپور نمائندگی کی۔

معاہدے کے مطابق باجوڑ اور کنڑ کے مشران ہر تین مہینے بعد باقاعدہ ملاقات کریں گے، جس میں امن معاہدے پر عملدرآمد اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ باجوڑ کی آئندہ قیادت بھی حاجی لعلی شاہ پختون یار کریں گے۔
حاجی لعلی شاہ پختون یار نے تاریخی امن معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں دیرپا امن کی جانب اہم قدم ہے۔
جرگے کے اختتام پر امارات اسلامی اور افغان مشران کی جانب سے باجوڑ کی قیادت کرنے والے حاجی لعلی شاہ پختون یار کو امن کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے پر امن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
