دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹس کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق سنگاپور ایک بار پھر دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار پایا ہے، جبکہ پاکستان کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

 

عالمی ادارے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق سنگاپور کے شہری 192 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں، جو دنیا میں سب سے زیادہ رسائی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: سونا مزید سستا ہو گیا، فی تولہ کتنے روپے کا ہو گیا؟

 

رپورٹ کے مطابق جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کے شہری 187 ممالک تک بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔

 

اس کے بعد ناروے اور سوئٹزرلینڈ 185 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ نمایاں ہیں، جبکہ یورپی ممالک مجموعی طور پر پاسپورٹ کی طاقت میں سرفہرست رہے۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے ممالک کے شہری اوسطاً 183 ممالک تک بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں، جو ملائیشیا اور برطانیہ کے برابر ہے۔

 

دوسری جانب کمزور پاسپورٹس کی فہرست میں افغانستان سب سے آخر میں ہے، جہاں شہری صرف 23 ممالک تک بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ شام دوسرے، عراق تیسرے جبکہ پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق کمزور پاسپورٹس رکھنے والے ممالک میں سیاسی عدم استحکام، تنازعات اور ہجرت میں اضافے جیسے عوامل نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔