گولڈ مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

 

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 800 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 79 ہزار 962 روپے ہو گئی۔

 

یہ بھی پڑھیے: بونیر: سی ایس ایس میں صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے حضرت بلال اپنے تعلیمی سفر کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 257 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 11 ہزار 490 روپے مقرر کی گئی۔

 

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی اور فی تولہ چاندی 100 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 914 روپے پر آ گئی۔ 

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 38 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 576 ڈالر رہ گئی۔