ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے پر آگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 715 روپے کمی ہوئی ہے اور نئی قیمت 4 لاکھ 11 ہزار 147 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبر: لنڈی کوتل میں افغان تاجروں کو دکانیں کرائے پر دینے والے مالکان کیلئے انتظامیہ کی اہم ہدایت جاری

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 55 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 572 ڈالر پر آگیا ہے۔