ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل بازار میں افغان تاجروں کو کرائے پر دکانیں یا جائیداد دینے والے مالکان کے لیے ضلعی انتظامیہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی دکانوں کی تفصیلات اسٹامپ پیپر اور درخواست کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار لنڈی کوتل کے دفاتر میں جمع کرائیں۔
انتظامیہ کے مطابق اگر کسی دکان میں غیر رجسٹرڈ افغان تاجر پایا گیا تو متعلقہ جائیداد مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور دکان کو سیل بھی کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا زکوٰۃ فنڈ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، مستحقین کے بجائے سرکاری ملازمین کو رقوم کی ادائیگی
گزشتہ روز لنڈی کوتل بازار میں کیے گئے کریک ڈاؤن کے دوران بھی کچھ دکانیں بند کی گئی تھیں۔
ضلعی حکام نے جائیداد مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ آئندہ کسی کارروائی سے بچا جا سکے۔
