ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 900 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے مقرر ہوگئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا

 

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 630 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 89 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 627 ڈالر پر آگیا۔