ملک بھر میں کئی دنوں سے سونا سستا ہونے کے بعد آج اس کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بنوں: گھریلو تنازع پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1971 روپے اضافہ ہوا ہے اور یہ بڑھ کر 4 لاکھ 22 ہزار 806 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 23 ڈالر مہنگا ہوا ہے اور فی اونس قیمت 4708 ڈالر ہو گئی ہے۔
