بنوں کے علاقے تھانہ بسیہ خیل کی حدود سورانی میں واقعے میں مبینہ طور پر ایک شخص نے اپنی ناراض بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

 

پولیس کے مطابق مقتولہ گزشتہ چند روز سے گھریلو اختلافات کے باعث اپنے میکے میں مقیم تھی۔ واقعے کے روز ملزم مبینہ طور پر سسرال پہنچا اور گھر کے اندر فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کردیا، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا فیصلہ، قرضوں پر انحصار کم کرنے کے لیے نئی پالیسی منظور: شفیع جان

 

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

دوسری جانب مقتولہ کے لواحقین نے واقعے کے خلاف احتجاج کیا اور لاش سڑک پر رکھ کر دھرنا دیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ مظاہرین نے ملزم کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

 

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔