سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 22 خوارج ہلاک ہو گئے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی 21 اپریل کو کی گئی، جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج مارے گئے۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبر: تحصیل باڑہ میں زیرِ زمین پانی تیزی سے نیچے کیوں جا رہا ہے؟

 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج نے گرفتاری کے خوف سے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر ایک 10 سالہ بچہ شہید ہوگیا۔

 

بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

 

 آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود مزید خوارج کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔