ملک میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ فی تولہ سونا 5200 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے کا ہوگیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: سوشل میڈیا پر شیخ ادریس کے حوالے سے رائے دینے سے گریز کریں، مولانا عطاء الحق درویش

 

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4458 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے رہ گئی ہے۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 52 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 714 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔