جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایس ڈی او واپڈا زخمی جبکہ ان کے بھائی جاں بحق ہو گئے۔

 

ذرائع کے مطابق کڑی کوٹ کے علاقے سرکی کوٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ڈی او واپڈا نور اسلم شدید زخمی ہوئے، جبکہ ان کے بھائی محمد اسلم، جو محکمہ صحت سے وابستہ تھے، موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

 

یہ بھی پڑھیے: طورخم بارڈر: جعلی کاغذات پر افغانستان جانے کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار

 

واقعے کے فوری بعد دونوں کو وانا ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں نور اسلم کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں، جبکہ کسی گروہ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

 

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔