عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک روز کے وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4,900 روپے کمی کے بعد 501,162 روپے پر آگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 4,201 روپے کمی کے ساتھ 429,665 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: افغان کرکٹر راشد خان کو بھارت کی جانب سے بڑی پیشکش
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 145 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 8,417 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 49 ڈالر کمی کے بعد 4,788 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
