امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پسندیدہ قرار دیے جانے والے فیلڈ مارشل عاصم منیر ان دنوں عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، خاص طور پر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرانے کی کوششوں کے باعث۔
یہ بھی پڑھیے: مردان: عمران خان کی کال پر عوام کا جم غفیر آیا، 50 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان: سہیل آفریدی
ابوظبی سے شائع ہونے والے اخبار ’’دی نیشنل‘‘ نے بھی انہیں “ٹرمپ کے فیورٹ فیلڈ مارشل” قرار دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی امن کوششوں نے عاصم منیر کو عالمی سطح پر نمایاں کر دیا ہے۔
وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مل کر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کر رہے ہیں، جس کے اثرات عالمی معیشت اور توانائی کی سپلائی پر بھی پڑے ہیں۔
اخبار کے مطابق، گزشتہ سال وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عاصم منیر کو اپنا “پسندیدہ فیلڈ مارشل” کہا تھا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کی جانب سے انہیں کنگ عبدالعزیز میڈل (فرسٹ کلاس) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عاصم منیر اس سے پہلے پاکستان کی دو اہم خفیہ ایجنسیوں، آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلیجنس، کی سربراہی بھی کر چکے ہیں۔ گزشتہ سال بھارت کے ساتھ مختصر فضائی کشیدگی کے بعد انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
اخبار نے مزید لکھا کہ یہ ترقی ان کی عسکری قیادت، بہادری اور پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں کردار کے اعتراف میں دی گئی۔ امریکی صدر نے بھی انہیں ایک “غیر معمولی شخصیت” قرار دیا ہے۔
