ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو گیا ہے، جس کے ساتھ عازمینِ حج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: شدید بارشوں کے باعث کن بالائی اضلاع میں فلیش فلڈ کا الرٹ جاری کیا گیا؟

 

کراچی سے نجی ایئر لائن کے ذریعے پہلی حج پرواز 160 عازمین کو لے کر روانہ ہوئی۔

 

 اس موقع پر عازمین کو رخصت کرنے کے لیے گورنر سندھ نہال ہاشمی  اور وزارتِ مذہبی امور کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ انہوں نے عازمین کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

 

حکام کے مطابق رواں سال جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہوں گے، جن کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 

مزید برآں، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی حکام عازمین کی امیگریشن کراچی ایئرپورٹ پر ہی مکمل کریں گے۔