لنڈی کوتل میں حمزہ بابا مزار کے قریب قائم افغان ہولڈنگ کیمپ سے طورخم بارڈر کے راستے افغانستان واپس جانے والے افغان خاندانوں اور شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیے: مارننگ شوز: رہنمائی سے ریٹنگ کی دوڑ تک کا سفر

 

انتظامیہ کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دن تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث ہولڈنگ کیمپ اور اطراف کے علاقوں میں گنجائش محدود ہو گئی ہے۔

 

حکام نے واضح کیا ہے کہ افغان شہری ٹوکن کے بغیر لنڈی کوتل میں قائم ہولڈنگ کیمپ کا رخ نہ کریں، تاکہ رش، مشکلات اور ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔

 

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صرف ٹوکن رکھنے والے افراد کو ہی کیمپ میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے، جبکہ بغیر ٹوکن آنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

یاد رہے کہ یکم اپریل 2026 سے اب تک 57 ہزار سے زائد افغان مہاجرین طورخم بارڈر کے راستے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔