اٹلی کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں کم از کم 86 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں ضلع خیبر کی تحصیل جمرود سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان بھی شامل ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق تارکینِ وطن کو لے جانے والی کشتی سمندر میں حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: فائرنگ کا نشانہ بننے والی خواجہ سرا ’سارہ‘ دم توڑ گئیں، قتل کی وجہ بھتہ یا مالی لین دین؟ تحقیقات جاری

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے، جو انسانی اسمگلنگ کے جاری مسئلے کی عکاسی کرتا ہے۔

 

واقعے کے بعد جمرود اور ملحقہ علاقوں میں افسوس کی فضا پائی جاتی ہے، جبکہ متاثرہ خاندانوں میں غم و صدمہ دیکھا جا رہا ہے۔

 

 مقامی افراد نے حکومت سے انسانی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

 

واقعے کے بعد جمرود اور ملحقہ علاقوں میں سوگ کی فضا برقرار ہے، جبکہ متاثرہ خاندان شدید صدمے سے دوچار ہیں۔