مردان کی تحصیل رستم کے علاقے ننگ آباد پہاڑی درنگ میں مائننگ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے۔

 

یہ بھی پڑھیے: آپ کی خاموشی، بلیک میلر کا سب سے بڑا ہتھیار ہے

 

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

 

ریسکیو آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 9 افراد کو ملبے سے نکالا گیا جو جاں بحق ہو چکے تھے، لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور مزید ممکنہ متاثرین کی تلاش جاری ہے۔