خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 25 سے 30 مارچ کے دوران تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبے میں 24 مارچ کی رات مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہو کر 31 مارچ تک برقرار رہے گا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اضلاع چترال، سوات، دیر، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی، جبکہ پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، کرم اور وزیرستان سمیت میدانی علاقوں میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چلیں گی۔
یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: عید کے دنوں میں صوبے کے سیاحتی مقامات پر کتنے لاکھ ملکی و غیر ملکی سیاح پہنچے؟
28 سے 30 مارچ کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے شدید بارشیں ہوں گی اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور فلیش فلڈ کے امکانات ہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔
پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر قیام اور احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان سے بچانے کے اقدامات کیے جائیں۔
