خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے عید الفطر کے تین دنوں کے دوران صوبے کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی تعداد کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 62 ہزار سے زائد سیاح صوبے کے مختلف مقامات پر پہنچے۔
سب سے زیادہ سیاح وادی سوات گئے، جہاں 1 لاکھ 86 ہزار سے زائد سیاحوں نے سیر کی، جبکہ گلیات میں 51 ہزار 886 سیاحوں کا ریکارڈ درج کیا گیا۔ اس کے علاوہ، 76 غیر ملکی سیاح بھی صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر موجود تھے۔

سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹورازم پولیس کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں اور ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال رہی۔
ڈی جی ٹورازم اتھارٹی عثمان محسود کے مطابق، وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی اور چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کی ہدایات پر بہترین انتظامات کیے گئے، اور عوام نے سیاحوں کی شاندار مہمان نوازی کی۔
