مانسہرہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال کے ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی الٹرا ساؤنڈ مشین چوری کرلی گئی۔

 

ترجمان کنگ عبداللہ اسپتال کے مطابق نامعلوم افراد نے ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے تالے توڑ کر مشین چرالی، جس کی مالیت تقریباً 4 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے:  شمالی وزیرستان: گورنمنٹ کامرس کالج میرانشاہ سے قیمتی سرکاری سامان کی گمشدگی کا انکشاف

 

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بائیک پر ملزم کو لے جانے والے شخص اور اسپتال کے ایک سوئپر کو سہولت کاری کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ مرکزی ملزم کی تصاویر تمام تھانوں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

 

پولیس کے مطابق اطلاع دینے والے کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جبکہ ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی عملے سے بھی تفتیش جاری ہے۔