خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے دو الگ الگ آپریشنز میں 24 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ جھڑپیں 4 اور 5 فروری کو مختلف علاقوں میں ہوئیں۔
ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشت گرد مارے گئے۔ اسی طرح ضلع خیبر میں ایک اور آپریشن میں مزید 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: لکی مروت: نامعلوم افراد کا گیس پائپ لائن پر دھماکہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے تصدیق کی کہ علاقے میں باقی دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشنز جاری ہیں اور کلیئرنس آپریشنز کا مقصد تمام دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی مہم "ویژن عزمِ استحکام" کے تحت بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔
