نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا ٹریفک حادثے کے بعد اسلام آباد کے پاکستان ایئر فورس ہسپتال (پی اے ایف) میں کامیاب سرجری کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: نوشہرہ: وزیرِاعظم کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک کی گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار
تحصیل نوشہرہ کے میئر اور ان کے صاحبزادے اسحاق خٹک نے بتایا کہ پرویز خٹک کے دونوں ہاتھوں پر پلستر لگایا گیا ہے اور ان کی طبیعت میں واضح بہتری آرہی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پرویز خٹک نوشہرہ سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ شپ برہان انٹرچینج کے قریب ان کی موٹرکار حادثے کا شکار ہوئی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
