سیاست

خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کو عید پر ایڈوانس تنخواہ نہیں ملے گی، مشیر خزانہ

خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ حمایت اللہ نے کہا ہے کہ صوبے میں سرکاری ملازمین کو عید پر ایڈوانس تنخواہ نہیں ملے گی۔

محکمہ خزانہ کے مطابق مارچ کے مہینے کی تںخواہ 4 مارچ تک ریلیز کی ہے اب عید سے قبل تنخواہ دینا مکمن نہیں ہے کیونکہ رواں سال وفاق سے بجلی منافع کی مد میں ایک پائی بھی نہیں ملی اور صوبے کو 90 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

مشیر خزانہ حمایت اللہ نے بتایا کہ خیبر پختونخوا سیلز ٹیکس ان سروسز ایکٹ 2022 کے تحت رولز بنانے کی منظوری دے دی جس سے سالانہ تقریباً 5 ارب روپے صوبائی محصولات میں اضافہ ممکن ہوگا۔ ان کے بقول صوبائی کابینہ نے متعلقہ رولز کی نوٹیفیکیشن فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت کی۔

ادھر صوبائی وزیر اطلاعات سید فیروز جمال کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں کیونکہ صحت کارڈ میں ارب پتی کو بھی مفت علاج دیا گیا ہے جو حکومت کی غلط پالیسوں کی وجہ سے صوبے پر بوجھ بنا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button