افغانستانسیاست

جلال آباد: طالبان کی گاڑی دھماکے سے اڑا دی گئی، 8 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں بم دھماکے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم سے طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ جلال آباد میں چند روز قبل بھی طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک افغان بارڈر طورخم ہر قسم آمدورفت کیلئے بند

کابل: چڑیا گھر میں طالبان جنگجوؤں کے سیرسپاٹے، ویڈیو وائرل

گزشتہ دنوں جلال آباد کی چیک پوسٹ پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں تین  افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button