سیاست

پاک افغان طورخم بارڈر ہر قسم آمدورفت کے لیے بند

 

طالبان نے طورخم سرحد کو ایک مرتبہ پھر ہرقسم آمدورفت کےلئے بند کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحد کی بندہونےسے پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان حکام کامطالبہ ہے کہ سرحد کو افغان شہریوں کی آمدورفت کےلئےکھول دیا جائے اور جب تک افغان شہریوں کو آمدورفت کی اجازت نہیں دی جائے تب تک سرحدبند رہے گی۔
سرحدکے دونوں پار سینکڑوں مسافر اورکارگو گاڑیاں جمع ہوگئی۔
این سی او سی فیصلے کے تحت افغان شہریوں کی پاکستان آمدپر پابندی ہے تاہم طورخم سرحد پر افغان مریضوں کو آنے کی اجازت دی جارہی تھی۔

چند روز قبل بھی افغان طالبان نے طورخم بارڈر کو کچھ وقت کے لیے بند کردیا تھا تاہم پھر سرحد کو کھول دیا گیا تھا۔ پابندی کے باعث افغانستان میں محنت مزدوری کی غرض سے جانےوالے پاکستانی شہری متاثر ہوگئے تھے اور اس طرح افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی بھی جو اپنے ملک واپس آتے ہیں وہ بھی شدید مشکلات سے دوچار تھے۔

افغان حکام نے موقف اختیار کیا تھا کہ جب تک افغان شہریوں کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی تب تک پاکستانی شہریوں کو افغانستان داخل ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔

اضح رہے کہ 16 جون کو این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا تھا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت طورخم سرحدی گزرگاہ کے راستے صرف پاکستانی شہری افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوسکتے ہیں اور افغان شہریوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت پاک افغان طورخم بارڈر پر دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں بحال تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button