بلوچستانقومی

پاک افغان باب دوستی پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا

پاک افغان بارڈر باب دوستی ایک ہفتے کی بندش کے بعد جمعہ کو کھول دیا گیا، پہلے مرحلے میں پیدل آمدورفت بحال ہو گئی۔

ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل کے مطابق بارڈر کی دونوں جانب پاکستانی اور افغان شہری اپنے اپنے ملک جانے لگے ہیں۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ پاک افغان دو طرفہ ٹریڈ بھی بحال کی جا رہی ہے، پاکستانی ٹرکوں کی وطن واپسی شروع ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر باب دوستی 7 روز سے ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند تھا، سرحد کے دونوں جانب بڑی تعداد میں پاکستانی اور افغان شہری پھنسے ہوئے تھے۔

لیویز حکام کے مطابق پاک افغان دوطرفہ ٹریڈ اور پیدل آمد و رفت بھی معطل تھی۔ افغانستان واپس جانے والے افغان شہریوں کی بھی بڑی تعداد چمن میں پھنسی ہوئی تھی۔

ایک ہفتہ قبل اسپین بولدک میں طالبان انتظامیہ نے باب دوستی بند کیا تھا، ایک ہفتے کے دوران تین بار سرحدی حکام میں سرحد کھولنے پر اتفاق ہوا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button