قومی

جشن آزادی آج روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا

پاکستان کا جشن آزادی 14 اگست بروز ہفتہ روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا۔

اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات منعقد ہوں گی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

دن کا آغاز مساجد میں تحریک آزادی کے شہداء کیلئے قرآن خوانی سے ہو گا جبکہ ملک و قوم کی سلامتی، ترقی و خوش حالی اور وطن کی حفاظت کیلئے سرحدوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

پوں پوں پاں پاں کر کے وطن سے محبت کا اظہار۔۔؟

جی چاہتا ہے وطن کی محبت میں سب کچھ نثار کر دوں

مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات منعقد ہوں گی، سرکاری و نجی عمارتوں، گھروں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا جبکہ مارکیٹوں اور گلیوں بازاروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا جائے گا، رات کو عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔

پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوں گی، جشن آزادی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی، جشن آزادی کے سلسلے میں بچوں، مرد و خواتین میں بے پناہ جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

ملک بھر کے تمام شہروں میں گلی محلوں اور بازاروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے، تمام شہروں میں قومی پرچم، جھنڈیوں، بیجز وغیرہ کی خرید عروج پر پہنچ چکی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button