قومی

غیرملکی سیاح بھی پاکستان اور پاک فوج کے مداح نکلے

غیر ملکی سیاح بھی پاکستان اور پاک فوج کے مداح نکلے، پاک فوج شمالی علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سکیورٹی اور سہولت کی فراہمی میں پیش پیش ہے۔ حال ہی میں سکردو میں آنے والے امریکی اور برطانوی سیاحوں نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کی دل کھول کر تعریف کی۔

aمریکہ کے بلس کونین نے کہا کہ 2015 میں بھی جب ہم نے قراقرم ہائی وے پر سفر کیا تو پاک فوج نے ہمیں سکیورٹی دی تھی، ”وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو بین الاقوامی سیاحت کے مرکز کے طور پر پروموٹ کر رہے ہیں۔”

انہوں نے نئی سڑکوں کی تعمیر اور SCO کی طرف سے سیاحوں کے لئے 4G کی سہولت فراہم کرنے کا خصوصی ذکر کیا۔

برطانیہ کے لیوکاس روب کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کا ان کا تجربہ انتہائی زبردست رہا، ”جب ہمیں بیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لفٹ کیا گیا تو میں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کر دیا کہ ہم پاکستان آرمی کے ہاتھوں میں ہیں، ہم محفوظ ہیں۔

برطانیہ کے ہی کول کینٹین نے کہا کہ سیاح پاکستان کو ایک دلفریب مقام کے طور پر یاد رکھیں گے، یہاں کے لوگ، یہاں کی خوراک اور قدرتی ماحول سب بہت خوبصورت ہیں، ”آئے دن پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے، غیر ملکی سیاح حکومت پاکستان اور پاک فوج کا سہولیات، سکیورٹی اور دیگر معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button