فاٹا انضمام

”ہماری طالبات سکول کو خیرآباد کہہ چکی ہیں”

”جمرود کی آبادی زیادہ ہے، سروے کے مطابق گرلز پرائمری سکول کو جلد از جلد قائم کیا جائے۔”

ان خیالات کا اظہار کوکی خیل تپہ کھٹیا خیل سکنہ پمپ ہاوس مندتو کلے کے حاجی نوردین، ریاض احمد،حاجی سبیل اور محمد ایوب نے جمرود پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ گرلز پرائمری سکول بنانے کیلئے محکمہ تعلیم ضلع خیبر نے 2019 میں ہمارے علاقے کا سروے مکمل کیا ہے لیکن تقربیاً دو سال گزرنے کے باوجود سکول کے تعمیراتی کام کا آغاز نہیں کیا جا سکا، جس کی بناء پر ہماری بچیاں تین کلومیٹر دور پڑھنے پر مجبور ہیں جبکہ علاقے کی کئی طالبات سکول کو خیرآباد بھی کہہ چکی ہیں۔

مشران کا کہنا تھا کہ بعض لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ مذکورہ سکول کسی دوسرے علاقے میں بنایا جائے جو کہ ہمارے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے، اس لئے ہم پمپ ہاوس مندتو کلے کے جملہ باشندگان اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ گرلز پرائمری سکول ہمارے علاقے میں بنایا جائے تاکہ ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کو تاریکیوں کا شکار ہونے سے بچایا جا سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button