قومی

سائنو ویک ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی

 

ملک کے کئی علاقوں میں ویکسین کی قلت کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی) کے مطابق سائنو ویک ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی۔

این سی او سی اعلامیے کے مطابق سائنو ویک کی 15 لاکھ 50 ہزار خوراکیں پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے چین سے اسلام آباد پہنچائی گئی ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ویکسین کی ترسیل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور آئندہ ہفتے تک 20 سے 30 لاکھ تک مزید خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

خیال رہے محکمہ صحت نے بتایا تھا کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں کے متعدد سینٹرز میں انسداد کورونا ویکسین کی قلت کا سامنا ہے، متعدد سینٹرز میں ویکسین ختم ہو چکی تھی جس کی وجہ سے ویکسی نیشن کے لیے آنے والے شہریوں کو واپس لوٹایا جارہا تھا۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد وائرس سے اموات کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 34754 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 907 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 30 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد سے رہی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button