قومیماحولیات

‘پانی کا بڑا مسئلہ آنے والا ہے، حکومت اکیلے کچھ نہیں کر سکتی’

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانی کا بڑا مسئلہ آنے والا ہے، ابھی سے صوبے کہنے لگے ہیں ہمارا پانی چوری ہوگیا،،آگے جاکر پانی کا بحران مزید سنگین ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں یوم ماحولیات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو آئندہ نسلو ں کی فکر ہے، قدرتی ماحول کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، خواتین اور نوجوانوں کوجنگلات سیکٹر میں ملازمتیں دیں گے۔ فاریسٹ گارڈز کو خود کی حفاظت کے لیے تربیت فراہم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماحولیات کی بہتری کے لیے دنیا پاکستان کی کاوشوں کو تسلیم کررہی ہے۔ کئی ممالک کو ماحول سےمتعلق بہت پہلے سے احساس تھا اوران کو فکر تھی۔

وزیراعظم  نے کہا کہ چھانگا مانگا، میانوالی اور دیگر شہروں کے  بڑے بڑے جنگلات ہمارے سامنے تباہ ہوئے۔ اب نہریں تو کیا نلکے میں بھی صاف پانی نہیں آتا۔ 10سال ہمارے لیے موقع ہے کہ ہم نے اصلاح کرنی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  ملک بھر کے اساتذہ بچوں کو شجرکاری مہم کی ترغیب دیں۔ خیبرپختونخوا میں شجرکاری مہم سے متعلق 2 سال نتیجہ کمزور رہا۔ خیبرپختونخوا میں شجرکاری مہم کے 3 سال میں مثبت نتائج آگئے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کا پانی ری چارج منصوبے کے تحت محفوظ بنائیں گے۔ پاکستان میں مینگروز بڑھتے جارہے ہیں۔ بھوکے لوگوں کو ماحولیات کی پرواہ نہیں، مقامی لوگو ں کوکام کرنا ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button