قومی

کورونا سے مزید 135 اموات، 2566 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 135 افراد وائرس سے چل بسے، 2566 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 29801 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2566 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 135 ہلاکتیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا، خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع جہاں شرح اموات صفر ہے

پشاور کے اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام کورونا وائرس سے چل بسے

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19752 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 928 ہو چکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 7 لاکھ 95 ہزار 511 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button